اسلام آباد: ایف آئی اے نے خواتین کو حراساں کرنے والے دو ملزمان کوگرفتار کر لیا ہے ۔ عثمان علی، فیض الدین خواتین کو حراساں کرنے اور جعلی غیر اخلاقی ویڈیوز پھیلانے میں ملوث پائے گئے۔
ایف آئی اے سائبر ونگ نے خواتین کو حراساں کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائی کی ۔ اس دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ ایف آئی اے کے مطابق عثمان علی، فیض الدین خواتین کو حراساں کرنے اور جعلی غیر اخلاقی ویڈیوز پھیلانے میں ملوث پائے گئے ۔
ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں ۔