ایف آئی اے لاہور کا پٹرولیم مافیا کے خلاف گھیرا تنگ

لاہور: ایف آئی اےلاہور نے پٹرولیم مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے پیٹرولیم بحران پردرج ہونےوالی انکوائریزکے بعدپیٹرولیم مارکیٹنگ کمپنیزپرمقدمات درج کرلئے۔

ذرائع کے مطابق سی ای اوفوسل انرجی ندیم بٹ،اوگراکےممبرگیس عامرنسیم،ممبرآئل عبداللہ ملک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وزارت توانائی اورپٹرولیم کےڈی جی آئل شفیع اللہ آفریدی اوراسسٹنٹ ڈائریکٹرآئل عمران ابڑو کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگراکےافسران نےمبینہ غیرقانونی پیٹرولیم مارکیٹنگ لائسنس جاری کئے، جبکہ وزارت توانائی اورپٹرولیم ڈویژن کےافسران نےمبینہ ناجائزپیٹرولیم امپورٹ کوٹہ جاری کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مارکیٹنگ کمپنیزنےمبینہ غیر قانونی پیٹرول پمپس کا جال ملک بھر میں بچھا دیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More