ایف آئی اے نے رواں سال غیر قانونی کرنسی کے335مقدمات درج کیے

اسلام آباد: ایف آئی اے نے اپنی سالانہ کارکردگی پیش کردی ۔ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد وقار چوہان کا کہنا ہے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی2021 کی کارکرگی بہترین رہی۔ رواں سال غیر قانونی کرنسی کے335مقدمات درج کرکے 1273ملین روپوں کی ریکوری کی ہے۔

ایف آئی اے ہیڈکوارٹرزمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈائریکٹر اسلام آباد زون وقار چوہان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی حوالہ ہنڈی کے 300 سے زائد مقدمات درج کرکے سینکڑوں ملزمان کو گرفتارکیا۔ منی لانڈرنگ کے 77مقدمات کا اندراج کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فنانشل کرائم میں ملوث 14 بڑی کمپنیوں کے خلاف بھی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے۔ حوالہ ہنڈی کی 460 ،کرپشن کی 63 اور دیگر جرائم کے 164 میوچل لیگل اسٹنٹس کی درخواستیں بھیجی گئیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More