ایف آئی اے کا مونس الٰہی کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) نے مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ ق کے راہنما مونس الہی کیخلاف ایف آئی اے ایک بار پھر حرکت میں آ گئی، زرائع کے مطابق ایف آئی اے نے مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرلیا ،جبکہ ایف آئی اے کے اعلیٰ حکام نے لاہور آفس سے شوگر ملز کیس پر بریفنگ مانگ لی ہے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ مونس الہٰی کو آئندہ چند روز میں ایف آئی اے طلب کئے جانے کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب ترجمان سپیکر پنجاب کا کہنا ہے کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے اور بزدلانہ کاروائیاں کررہی ہے، چوہدری مونس الہی کے خلاف ایف آئی اے کو کچھ نہیں ملے گا یہ حربے صرف عمر ان خان کو چھوڑنے کیلئے استعمال کئے جا رہے ہیں۔

یاد رہے ایف آئی اے نے پنجاب کی 9 شوگر ملز کے خلاف چند ماہ قبل تحقیقات شروع کی تھیں، جس میں شامل الائنس شوگر ملز میں مونس الہٰی کے علاوہ ایک اور سابق وفاقی وزیر شیئر ہولڈر ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More