بنگلہ دیش میں کشتی میں آتشزدگی، 35 جاں بحق، متعدد زخمی، 70 افراد لاپتہ

ڈھاکا: بنگلہ دیش میں کشتی میں آتشزدگی کے باعث35 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ متعددجھلس کر زخمی ہوگئے۔ بد نصیب کشتی میں 300 کے قریب مسافر سوار تھے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش کے جنوبی حصے میں مسافر کشتی میں آتشزدگی کے باعث 35 سے زائد افراد جاں بحق اور متعددجھلس کر زخمی ہوگئے جبکہ ستر سے زائد لوگ ابھی بھی لاپتہ ہیں۔ جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ بد نصیب کشتی میں 300 کے قریب مسافر سوار تھے۔

امدادی ٹیم کے حکام کے مطابق کم از کم سو افراد زخمی حالت میں اسپتالوں میں داخل کرائے گئے ہیں۔ ان میں زیادہ تر جھلسے ہوئے ہیں۔بنگلہ دیش کے ماہرین کے مطابق ایسے حادثات کی ذمہ داری عموما ناقص دیکھ بھال، شپ یارڈز پر حفاظتی معیار کی کمی اور لوگوں سے کھچا کھچ بھری ہوئی کشتیوں پر عائد ہوتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More