وفاقی وزراء کی ایم کیو ایم وفد سے ملاقات، سیاسی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعظم کی ہدایت پرحکومتی ٹیم نے ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور عدم اعتماد پر بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وفاقی اسد عمر پر مشتمل حکومتی وفد نے پارلیمنٹ لاجز میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات کی ۔ ایم کیو ایم وفد میں خالد مقبول صدیقی، وسیم اختر، امین الحق،خواجہ اظہار اور جاوید حنیف شریک ہوئے

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور عدم اعتماد پر بات چیت کی گئی ۔ حکومتی وفد نے ایم کیو ایم ارکان کو وزیراعظم کا پیغام پہنچایا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More