وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات

ریاض: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ریاض میں سعودی ہم منصب شہزادہ حامد بن محمد الشیخ سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں سعودیہ عرب میں پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر سمیت دیگر افسران بھی شریک تھے ۔

شفقت محمود اور شہزادہ حامد بن محمد الشیخ کے درمیان ملاقات میں پاک سعودی تعلقات کے علاوہ باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ دونوں رہنماؤں نے ڈیجیٹل ایجوکیشن سسٹم پر ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر سعودی وزیر تعلیم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سعودی عرب کی یونی ورسٹیز میں پاکستانی طلباء کی تعداد کو بڑھایا جائے گا جبکہ شفقت محمود نے سعودی وزیر تعلیم شہزادہ حامد بن محمد الشیخ کو یقین دلایا کہ پاکستان تعلیمی میدان میں دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More