اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی منظوری دے دی گئی۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوا، متعدد نکات کی منظوری دی گئی، اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی اور امن اور امان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

وفاقی کابینہ کو مہنگائی سے نمٹنے کے لئے حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی، الیکٹرانک ووٹنگ سے متعلق حکومتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ بھی کابینہ میں پیش کی گئی جبکہ رپورٹ میں پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More