وفاقی کابینہ کا اجلاس 18جنوری کو طلب

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 18جنوری کو طلب کرلیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی ، معاشی اور سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ 14 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی ۔

اجلاس میں کابینہ کو کورونا بشمول اومی کرون کیسز اور حفاظتی اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی، جبکہ کابینہ کو فنانس بل ، اسٹیٹ بینک سمیت اسمبلی سے منظور ہونےوالے بلز کے بارے میں بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کو نوازشریف کی واپسی کے لیے شہباز شریف کی گارنٹی کے معاملے میں پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا ساتھ ہی کابینہ اپوزیشن جماعتوں کی حکومت مخالف تحریک پر بھی مشاورت کرے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More