وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد:وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا۔ اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت وزیراعظم آفس میں ہو گا۔

اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، کابینہ کو مہنگائی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ اجلاس میں سانحہ مری پر بریفنگ دی جائے گی اور سانحہ مری میں وفات پانے والوں کےلئے دعائے مغفرت بھی کی جائے گی۔

کابینہ اجلاس کا 17 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا، ایجنڈے کے تحت انجیئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے سی ای او کی ملازمت میں توسیع کی جائے گی جبکہ سال 2020-21کی چوتھی سہہ ماہی کے لیے بجلی کے ٹیرف میں ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی جائے گی۔ بین المذاہب ہم آہنگی کے مسودے کی منظوری بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More