وفاقی کابینہ نے لاپتہ افراد کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں لاپتہ افراد کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے چیئرمین وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ہوں گے جبکہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، وزیر مواصلات اسعد محمود اور وفاقی وزیر شازیہ مری کمیٹی ممبران میں شامل ہیں۔ وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار اسرار ترین، سینیٹر فیصل سبزواری اور آغا حسن بلوچ بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی اپنی رپورٹ وفاقی کابینہ کو پیش کرے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More