تازہ ترین
وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس منسوخ

وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس منسوخ

اسلام آباد: (29 جون 2020) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس منسوخ کرنے کی منظوری دے دی ہے جبکہ اس سے متعلق ارکان کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس کی وجہ سے وفاقی کابینہ کا اجلاس منسوخ کیا گیا ہے جبکہ اس کی نئی تاریخ سے متعلق ارکان کو تاحال نہیں بتایا گیا۔

وفاقی کابینہ کے کل ہونے والے اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جانا تھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top