ستائیس فروری پاکستان کی تاریخ کاقابل فخر دن ہے، شہبازشریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ 27 فروری 2019 پاکستان کی تاریخ کا ناقابل فراموش لیکن قابل فخر دن ہے۔

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تین سال مکمل ہونے پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن پاکستان نے دنیا کو پیغام دیا کہ ہم سے جو ٹکرائے گا ، پاش پاش ہوجائے گا ۔

ن لیگ کے صدرشہبازشریف نے دفاع وطن کے لئے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ27 فروری 2019 پاکستان کی تاریخ کا ناقابل فراموش لیکن قابل فخر دن ہے ۔اس دن اللہ تعالیٰ نےپاکستان کوفتح سےسربلندکیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More