ایف بی آر نے اگست کے ماہانہ ہدف سے 6 ارب زیادہ ٹیکس اکھٹا کر لیا

ایف بی آر نے اگست کے دوران ریکارڈ 489 ارب روپے ٹیکس جمع کر لیا۔

ایف بی آر حکام کے مطابق ماہانہ ہدف کے مقابلے میں 6 ارب روپے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا گیا ہے۔اگست میں ٹیکس کا ہدف 483 ارب روپے مقرر تھا۔ ایف بی آرحکام کے مطابق گزشتہ مالی سال اگست میں 448 ارب روپے ٹیکس اکٹھا ہوا تھا۔حکام کے مطابق سیلاب، پیٹرولیم پر زیرو سیلز ٹیکس، درآمدات میں کمی کے باوجود ریونیو میں اضافہ ہوا۔

اگست میں 37 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کیے گئے، اگست میں ٹیکس ریفنڈ میں 161 فیصد اضافہ ہوا۔ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال اگست میں 14.3 ارب روپے کے ریفنڈز جاری ہوئے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More