ایف بی آر کا تمام فیلڈ آپریشنز اہلکاروں کو یونیفارم پہننے کا حکم

اسلام آباد: ایف بی آر کے تمام اِنکم ٹیکس فیلڈ آپریشنز افسروں اور اہلکاروں کو دوران ڈیویٹی یونیفارم پہننے کا حکم دیدیا گیا۔ یونیفارم نہ پہننے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایف بی آر اِنکم ٹیکس میں تعینات تمام افسروں اور اہلکاروں کو یونیفارم پہننے کا حکم دے دیا ۔ گریڈ 1 تا گریڈ 22 تک کے افسران اور اہلکاروں کو یونیفارم میں ڈیوٹی دینا ہوگی ۔یونیفارم پہننے سے متعلق حکم نامہ تمام دفاترکوبھیج دیاگیا ہے ۔

حکم نامہ کے مطابق کسی افسر یا اہلکار کو یونیفارم نہ پہننے سے متعلق بورڈ سے اجازت لینا لازم ہے ۔ایف بی آر اتھارٹی نے یونیفارم سے متعلق ڈیزائن اورکلر کی بھی منظوری دیدی۔تمام فیلڈز آپریشن میں تعینات افسران دوران ڈیوٹی یونیفارم میں ہوں گے ۔حکم نامے پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More