ایف بی آر کی پی او ایس انٹیگریشن سے متعلق غلط معلومات پر وضاحت

اسلام آباد:ایف بی آر نے پی او ایس انٹیگریشن سے متعلق غلط معلومات پر وضاحت کردی۔

ترجمان ایف بی آر اسد طاہر جپہ کا کہنا تھا کہ یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ سروس چارج 1 روپیہ فی انوائس نہیں بلکہ رسیدی رقم کا 1 فیصد وصول کیا جائے گا۔ یہ معلومات سراسر گمراہ کن، من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 1روپیہ سروس چارج فی رسید سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی شق 76 کے تحت وصول کیا جا ئے گا۔ انوائس پر چا ہے جتنی بھی رقم ہو، سروس چارج 1 روپیہ وصول کیا جائے گا۔

اسد طاہر جپہ نے مزید کہا کہ یہ رقم بڑے ریٹیلرز کو ایف بی آر سے منسلک کرنے ، میڈیا کیمپین چلانے اور پرائز سکیم پر خرچ ہو گی۔ ایف بی آر ملک بھر میں بڑے ریٹیلرز کو سسٹم کے ساتھ منسلک کرنے میں پر عزم ہے۔

ترجمان ایف بی آر نے کہا کہ گمراہ کن معلومات ان عناصر کی طرف سے پھیلائی جار ہی ہے جو پی اوایس انٹیگریشن کے خلاف ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More