ایف بی آر نے کراچی میں زمینوں کی نئی قیمتیں جاری کردیں

کراچی: ایف بی آر نے کراچی میں پراپرٹی کی نئی قیمتیں جاری کردیں۔ پوش ایریازاے ون کیٹیگری میں فی اسکوائرفٹ مکان قیمت اکیاسی ہزارروپے مقررکردی ۔سرکارسےمنظور شدہ کچی آبادیوں میں فی اسکوائر فٹ ریٹ پانچ ہزار روپے مقرر کردیاگیا ۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نےکراچی میں زمینوں کی نئی قیمت جاری کردیں۔ پوش ایریاز اے ون کیٹیگری میں فی اسکوائر فٹ قیمت 81 ہزارروپے جبکہ کیٹیگری ون کےلیےفی اسکوائرفٹ ریٹ56 ہزار روپےمقرر کی گئی ہے ۔ پی ای سی ایچ ایس،ڈی ایچ اے،ملیر،ایئرفورس سوسائٹی،این اوآرای ون بھی اےون کٹیگری میں شامل کیا ہے ۔

ایف بی آر نےسرکارسےمنظورشدہ کچی آبادیوں کافی اسکوائر فٹ ریٹ 5000روپےمقرر کی ہے۔ایف بی آر نے پارسی کالونی،بلوچ کالونی،فرئیرروڈ،محمودآباد،شارع فیصل،شارع لیاقت ون کیٹیگری جبکہ اسکیم 33،نارتھ ناظم آباد،گلستان جوہرکےکچھ بلاکس ون کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More