فضل الرحمان کی پارلیمنٹ لاجز آمد، کارکنوں کو بھی بلالیا

اسلام آباد: حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان گرفتاری دینے لئے پارلیمنٹ لاجز پہنچ گئے ہیں۔

پارلیمنٹ لاجز کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی کی گرفتار ی کا خبر ملتے ہی از خود اپنی گرفتار پیش کرنے پارلیمنٹ لاجز پہنچ گئے ۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں کو بھی فوری طور پر گرفتاری دینے کے لیے پارلیمنٹ لاجز پہنچنے کی ہدایت کی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیں اطلاعات تھیں کہ ہمارے اراکین اسمبلی کو اغوا کیا جائے گا۔ حکومت نے لاجز پر حملہ کیا ہے کہ میں پی ڈی ایم کی سربراہ کی حیثیت سے پہنچا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہر پارٹی کے ورکر کو کہنا چاہتا ہوں کہ ہوسکے تو اسلام آباد پہنچے اور اگر نہیں پہنچ سکتے تو اپنے اپنے علاقوں میں مرکزی شاہراہیں بند کردیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More