مولانا فضل الرحمان کا کارکنوں لانگ مارچ کیلئے تیاری کا پیغام

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ امید ہے تمام سیاسی جماعتوں کے کارکن اسلام آباد کی طرف روانگی کیلئے تیار ہونگے۔ہمارے لانگ مارچ کی کامیابی کیلئے کسی قسم کی کمی نہیں ہونی چاہیے ۔

امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ لانگ مارچ کی کامیابی کیلئے کسی قسم کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔ امید ہے تمام سیاسی جماعتوں کے کارکن اسلام آباد کی طرف روانگی کیلئے تیار ہونگے۔آزادی مارچ ہوا، کارکنان نے بڑی تعداد میں 14 دن اسلام آباد میں گزارے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چند روز قبل پارلیمنٹ لاجز میں ریاستی دہشتگردی کی گئی۔پارلیمنٹ کے ممبران اور ان کے مہمانوں، جے یو آئی کے کارکنوں پر تشدد کیا گیا۔میری کال پر ایک گھنٹے سے کم وقت میں ملک آپ نے جام کردیا۔ آپ جوش و جذبے سے سڑکوں پر نکلے جس کیلئے میں آپ کا ممنون ہوں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More