فضل الرحمان اور خالد مقبول کا رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ایم کیوایم کے وفد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں سیاسی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔

حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیوایم کے وفد نے خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں جے یوآئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی جس میں عدم اعتماد اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مولانافضل الرحمان کاکہنا تھا کہ سیاسی ہلچل میں سب جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ان ملاقاتوں کا ہونا سیاست کا حسن ہے۔

ایم کیوایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ حکومت آتی جاتی رہتی ہے لیکن جمہوریت کا قائم رہنا ضروری ہے۔ تحریک عدم اعتماد کا جائزہ لیں گے اسی لیے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔عمران خان سے دوریاں کم ہوئیں وزیراعظم ہمارے آفس آئے تھے۔

پارلیمنٹ لاجر کے سامنے موجود جے یوآئی کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام سے متعلق مولانافضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ہمارے رضاکار پرامن ہیں ہم نے اپنے جلسوں میں پولیس کی بجائے اپنے رضاکاروں پر انحصار کرتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More