جعلی حکومت ہمیں کیا اصلاحات دے گی،فضل الرحمان

اسلام آباد: سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کل پاکستانی پارلیمانی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔ جبرکے ذریعے کی گئی قانون سازی کو تسلیم نہیں کرتے۔ جعلی حکومت جعلی اکثریت کے ذریعے ہمیں کیا اصلاحات دے گی۔ نظام میں اس جبروزبردستی کو نہیں مانتے۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم پرغیرجمہوری قوتوں کی گرفت مضبوط ہورہی ہے۔ پاکستان ہمارا ہے کسی کی جاگیر نہیں مزیدغلامی برداشت نہیں۔ جمہوریت کی بالادستی کیلئے تحریک چلا رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More