تازہ ترین
صاف پنجاب ،شکریہ بزدار کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

صاف پنجاب ،شکریہ بزدار کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

لاہور:(03 اگست 2020)وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی جانب سے شروع کیا گیا ہیش ٹیگ صاف پنجاب ،شکریہ بزدارٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے عید الاضحیٰ کے موقع پر صفائی وستھرائی کے بہترین انتظامات پر صاف پنجاب شکریہ بزدار کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا۔

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی جانب سے شروع کیا گیا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا،صفائی کے بہترین انتظامات پر ہزاروں لوگوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور پنجاب انتظامیہ کی تعریف کی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں سمیت تمام متعلقہ اداروں نے بہترین انداز میں کام کیا،عید کے موقع پر بارشی پانی کے متواتر نکاس سے شہری علاقوں میں آمد و رفت میں رکاوٹ نہیں آئی۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ سب نے دیکھا کہ اداروں نے اپنا کام کسی سیاسی شعبدے بازی اور مداخلت کے بغیر کیا جبکہ ماضی میں شوباز شریف ذاتی تشہیر کے چکر میں اداروں کو کمزور کرتے رہے۔

اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے بزدار حکومت کے خلاف بھونڈے پراپیگنڈے کرتی رہی،بات بات پر تنقید کرنے والے بلاول اور مراد علی شاہ ،عثمان بزدار سے بہتر گورننس کے گُرسیکھیں،عید کے موقع پر بھی سندھ کی عوام کو گندگی، آلائشوں اور بارشی پانی سے نجات نہ مل سکی۔

Comments are closed.

Scroll To Top