تازہ ترین
رافیل طیاروں کو پاکستان نہ بھیجیئے گا، طیارے زمین پر کا پارٹ 2 ریلیز ہو جائیگا، چوہان

رافیل طیاروں کو پاکستان نہ بھیجیئے گا، طیارے زمین پر کا پارٹ 2 ریلیز ہو جائیگا، چوہان

لاہور: (1 اگست 2020) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بھارتی کرکٹرگوتم گمبھیر کے ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ اپنے بگ برڈز پاکستان بھیجنے کی غلطی نہ کرنا۔ ورنہ طیارے زمین پر کا دوسرا پارٹ پاک ائیر فورس بہت جلد بنا لے گی۔

فرانس کی جانب سے بھارت کوملنے والے رافیل طیاروں پر بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر کے ٹویٹ پر فیاض الحسن چوہان نے جوابی ٹویٹ میں کہا کہ یہ بڑے پرندےکبھی بھی پاکستان میں نہ بھیجیے گا ورنہ پاک ایئرفورس کی جانب سے طیارے زمین پرکا دوسراحصہ بھی ریلیز ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ستائیس فروری دو ہزار انیس کو پاک ایئرفورس کی جانب سے طیارے زمین پر بھارتی فلم تارے زمیں پرسے زیادہ ہٹ ہوئی تھی۔فیاض الحسن چوہان نے بھارتی ایئر فورس کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بچ کے رہنا ورنہ پاک ایئر فورس پرانی یاد تازہ کر دے گی۔

Comments are closed.

Scroll To Top