اللہ نے شریف خاندان کو ذلیل و رسوا کیا، فیاض الحسن چوہان

اسلام آباد: وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی بیٹی اور کنیزوں نے 6 ماہ سے ماحول بنایا تھا کہ نوازشریف ملک آرہے ہیں ۔ جتنے پھرتی سے نواز شریف جہاز کی سیڑھیوں پر چڑھے اتنی پھرتی سے تو گلہری بھی درخت پر نہیں چڑھتی ۔

اسلام آباد کی آفندی کالونی میں سوئی گیس پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ حلقہ پی پی 17 میں پونے2 ارب روپے کے ترقیاتی کام کروائے۔علاقے کے بنیادی مسائل حل کروائے ۔ گھر گھر پینے کا صاف پانی پہنچایا جبکہ گیس اور بجلی کے مسائل بھی حل کروائے حالانکہ دونوں وفاق کے محکمے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ جو بیوروکریٹ کام نہیں کرتا اس کا حال ٹھیک کرنا جانتا ہوں۔ پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات نے نون لیگ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ مہنگائی کی چھتری تلے سیاست کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔یہ مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں جبکہ مہنگائی پوری دنیا میں ہے۔

فیاض چوہان نے کہاکہ یہ کہتے تھے کہ نواز منڈیلا آرہا ہے۔ منڈیلا کو بچانے کے لیے سپریم کورٹ بار کو استعمال کیا گیا ۔ آج تمام اخبارات میں شائع ہوا ان کو نئی بیماری ٹاٹاشابو ہوجائے گی ۔ ان کا ذاتی معالج تنظیم سازی کا ماہران کا ہر بندہ تنظیم سازی کا ماہر ہے ۔

فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ ان کی ذلت اور رسوائی قطری خط تھا۔ اللہ انہیں ذلیل اور رسوا اس لیے کرتا ہے انہوں نے عوام کے کھربوں روپے لوٹے ۔ ان چور اچکوں نے پاکستان کی گاڑی کی ہر چیز خراب کردی ہے۔ انہوں نے 22کروڑ پاکستانیوں کو بیماریاں لگائیں جبکہ ماسی پتو پوچھتی ہے ملک کیوں نہیں چل رہا ؟۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More