تازہ ترین
ملکی سیاست کی ہر معاشی و سیاسی دو نمبری مولانا کے کھاتے میں جاتی ہے، فیاض الحسن چوہان

ملکی سیاست کی ہر معاشی و سیاسی دو نمبری مولانا کے کھاتے میں جاتی ہے، فیاض الحسن چوہان

لاہور: (28 جولائی 2020) فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے آج بلاول اور شہباز کو مزید رسوا کرنے کیلئے اپنا کندھا فراہم کردیا۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بلاول بھٹو، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے آج بلاول اور شہباز کو مزید رسوا کرنے کیلئے اپنا کندھا فراہم کر دیا۔ پاکستان کی سیاست کی ہر معاشی و سیاسی دو نمبری مولانا کے کھاتے میں جاتی ہے۔ دو کرپٹ قائدین کو ایک میز پر بٹھانے کا لاحاصل کارنامہ بھی مولانا فضل الرحمان کے کھاتے میں لکھا گیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top