فیاض الحسن چوہان لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کیلئے جیل جانے کو تیار

لاہور: صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض چوہان اور مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کے درمیان پنجاب اسمبلی راہداری میں دلچسپ مکالمہ ہوا ۔

تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی وزیر فیاض چوہان نے لیگی خواتین رہنماؤں عظمیٰ بخاری اور حنا پرویز بٹ کو مشترکہ پریس کانفرنس کی پیشکش کردی ۔ لیگی ترجمان عظمیٰ بخاری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ چوہان صاحب آپ جیل میں اپنے لئے سیل بنالیں۔

عظمیٰ بخاری کو جواب دیتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عظمیٰ بخاری اگر انہیں جیل بھیجیں تو وہ جانےکوتیار ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More