پاک فوج 15 سال سے ملک میں جمہوریت اور پارلیمانی سسٹم کی محافظ ہے، فیاض الحسن چوہان

لاہور: وزیرجیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا کہناہے کہ علی احمد کرد نے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں قابل احترام ادارے کے بارے میں قابل اعتراض بیان دیا۔ کیا اس معاملے پر اعلیٰ عدالتیں نوٹس لیں گی۔

پاک فوج کے خلاف علی احمد کرد کی جانب سے ہزرہ سرائی پر وزیرجیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے عدالتوں سے بیان پر نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

فیاض الحسن چوہان نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ دماغی پاگل شخص نے سپریم کورٹ اورہائیکورٹ کے چیف جسٹس صاحبان کےسامنےقابل احترام ادارے کے بارے میں خرافات بکیں۔

وزیرجیل خانہ جات نے سوال کیا کہ کیا ملکی تحفظ کے ضامن ادارے کی قیادت کے بارے میں خرافات بولنے پر اعلیٰ عدالتیں نوٹس لیں گی؟ذہنی طور پر پاگل شخص کی اڑتاہواتیر پکڑنے کی کوشش قابلِ مذمت ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہاگزشتہ 15 سال سے پاک فوج ملک میں جمہوریت اور پارلیمانی سسٹم کی محافظ ہے۔ ملک دشمن طاقتوں کی شہ پر ایسی ہیرو گیری جمہوری اور عدالتی سسٹم کے خلاف سازش ہے۔ ملک کے عدالتی اور ریاستی ادارے اس کا فی الفور نوٹس لیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More