فیاض چوہان کی شہبازشریف اور نوازشریف کی ملاقات پر کڑی تنقید

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کے اراکین کی لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات پر پی ٹی آئی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستان کی عدالتوں کا مفرور مجرم لندن میں پاکستان کی کابینہ کا اجلاس بلا سکتا ہے؟۔

فیاض الحسن چوہان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان کی عدالتوں کا مفرور مجرم لندن میں پاکستان کی کابینہ کا اجلاس بلا سکتا ہےلیکن لندن میں بیٹھا محب وطن پاکستانی پاکستان کے الیکشن میں ووٹ نہیں ڈال سکتا۔امپورٹڈ حکومت کا یہ منافقانہ رویہ نامنظور اور قابل مذمت ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت کا یہ منافقانہ رویہ نامنظور اور قابل مذمت ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More