بلاول بڑھکیں مارنے سے پہلے 126دن کا دھرنا دیں، فیاض چوہان

لاہور: پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری بڑھکیں مارنے سے پہلے لاہور آئیں اور 126 دن دھرنا دیں پھر اس کے بعد اگلی بات ہو گی۔

صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے بلاول بھٹو زرداری کے بیانات پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ گزشتہ سات سال سے بلاول زرداری ہوا میں تیر چلانے اور ٹامک ٹوئیاں مارنے میں مصروف ہیں ۔ہر در سے ٹھکرائے جانے کے پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کی شکل میں اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنا لی۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کے لیے بہار کے موسم کا انتخاب کیا۔ اچھا ہوتا اگر پی ٹی آئی کی طرح زرداری لیگ بھی لانگ مارچ اور دھرنوں کے لیے جاڑے کا موسم منتخب کرتی۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ لاہور کے بعد اپوزیشن جماعتوں کو سانپ سونگھ گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More