فرح خان وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بننے کی اہل ہوگئیں، فیاض چوہان

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہیٰ کے ترجمان پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے فرح خان کے خلاف نیب کی کارروائی پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فرح خان کو مبارکباد دیتا ہوں کہ اب وہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بننے کی اہل ہوگئی ہیں۔

قومی احتساب بیورو کی جانب سے سابق خاتون اول بشریٰ کی دوست فرح خان کے آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات شروع کردی گئیں ۔ نیب کی جانب سے انکوائری شروع کرنے پر پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے سماجی رابطے کی پر اپنے پیغام میں طنزیہ لکھا کہ میں فرح خان کو مبارک باد دیتا ہوں۔فرح خان وزیراعظم اور وزیراعلی بننے کی اہل ہو گئی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More