فیاض چوہان کی اپنے ہی ڈپٹی اسپیکر پر الزامات کی بوچھاڑ

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی ہے ۔دوست محمد مزاری بھی اپوزیشن کو پیارے ہو چکے تھے۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے ایک دن پہلے دوست محمد مزاری اور حمزہ شہباز کی میٹنگ ہوئی۔

فیاض چوہان نے ڈپٹی ا سپیکر دوست محمد مزاری پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔ سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ دوست محمد مزاری چند دن پہلے حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد اپوزیشن کو پیارے ہو چکے تھے اس لیے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے خلاف کاروائی میں حکومت سے تعاون نہیں کر رہے تھے۔آج ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی جا چکی ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ گلبرگ کے ایک ہوٹل میں حمزہ شہباز نے اپنے بڑوں کی چھانگا مانگا کی سیاست کی روایات کو عروج پر پہنچایا ہوا ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کہ لوٹوں،گھوڑوں اور خچروں کی اس خرید و فروخت کا نوٹس لیں۔

فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ سے 16 اپریل کو اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے گیزٹ نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تاہم اس کے باوجود دوست مزاری نے حمزہ شہباز کے کہنے پر سادہ کاغذ پر 6 اپریل کو اجلاس بلانے کے احکامات جاری کر دیئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More