لاڈلا وہ ہے جو پچاس روپے کے اسٹامپ پیپر پر ملک سے مفرور ہے، فیاض الحسن چوہان

ترجمان وزیر اعلٰی پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ تنظیم سازی کے ماہر طلال چوہدری کو علم ہونا چاہیے کہ لاڈلا تو وہ ہے جو پچاس روپے کے اسٹامپ پیپر پر ملک سے مفرور ہے۔

ترجمان وزیر اعلٰی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے طلال چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لاڈلا وہ مفرور الدین ہے جس نے ساڑھے سات ارب دینے تھے مگر پچاس روپے والے اسٹامپ پیپر پر دم دبا کر ملک سے بھاگ گیا۔ اصل لاڈلا تو شہباز شریف ہے جس نے مفرور الدین کی ضمانت دی تھی۔ شہباز شریف کو کوئی انگلی لگانے والا نہیں، الٹا اسے وزیر اعظم بنا دیا گیا۔ پہلے بھی بیگم صفدر کو کہا تھا کہ عمران خان پر بات کرنے کے لئے با کردار مہرے لانچ کریں۔

فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ عدالتوں سے سزا یافتہ کس منہ سے عمران خان پر انگلی اٹھاتا ہے۔ تنظیم سازی کے ماہر اور دیگر عمران پر انگلی اٹھانے سے پہلے ہزار بار سوچ لیا کریں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More