گورنر پنجاب قانون سازی میں رکاوٹ نہ بنیں، فیاض الحسن چوہان

ترجمان وزیر اعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اب جو بھی سودی کاروبار کرے گا اس کو دس سال کی سزا ہوگی۔ پرویز الہی کا کارنامہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب شریف خاندان کی اطاعت کیلئے نہیں عوام کی خدمت کے لیے اقتدار میں آئے ہیں۔ قانون سازی میں رکاوٹ نہ بنیں۔

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پرویز الہی کی قیادت میں تاریخ ساز بل پاس ہوا۔ اب پنجاب میں پرائیویٹ طور پر سودی کاروبار نہیں ہو سکے گا۔ سودی کاروبار کرنیوالے کو دس سال کیلئے جیل کی سلاخوں کے پیچھے جانا پڑے گا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آج ایوان کے ممبران نے پیغام دیا کہ گورنر پنجاب عوام کی بہتری کیلئے قانون سازی میں رکاوٹ نہ بنیں۔ وہ اطاعت آل شریف کیلئے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کیلئے اقتدار میں آئے ہیں۔

فیاض چوہان نے بتایا کہ ہم نے اینٹی وکٹمائزیشن کمیٹی بنا دی ہے۔ ہم انتقام نہیں لیں گے قانون کے دائرے میں رہ کر احتساب کریں گے۔ ملک و صوبہ میں ایسی روایت نہیں پڑنی چاہئیے کہ بیوروکریسی، پولیس، آئین اور قانون کسی کا آلہ کار بنے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More