آج حقیقی آزادی کا اعلان کیا جائے گا، فیاض الحسن چوہان

وزیر اعلٰی پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آج حقیقی آزادی کا اعلان کیا جائے گا۔ آج ایسے اعلانات ہوں گے کہ لندن میں بیٹھا مفرور الدین نواز شریف اور پاکستان میں بیٹھا مجبور الدین، بیگم صفدر اعوان، چھوٹا اور بڑا ڈان دیکھتے رہ جائیں گے۔

وزیر اعلی پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے نیشنل ہاکی اسٹڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم ہے جہاں سابق اور مستقبل کے وزیراعظم قوم کو حقیقی آزادی کی پالیسی دیں گے۔ آج سے پچھتر سال پہلے قائد اعظم نے گوروں سے آزادی دلوائی تاکہ مسلمان مکمل آزادی سے زندگی بسر کریں، گوروں سے آزادی حاصل کی لیکن کالے گوروں کی غلامی کرلی جو کہتے ہیں ہم غلام ہیں۔

فیاض چوہان نے کہا کہ آج بھی ظلم و جبر کیا جارہا ہے جس کی مثال شہباز گل، اس کے ڈرائیور اور اس کی بیوی ہے، اس طرح کے ہتھکنڈوں اور یزیدیت اور فرعونیت سے عمران خان اور اسکے کارکن نہیں ڈریں گے، آج تین سال ہوگئے کہ ایک مفرور جس کی گواہی شہباز نے پچاس روپے کے اسٹام پر دے کر باہر بھگایا جس کے پلیٹیلٹس آج بھی مکمل نہیں ہوئے،کسی میں ہمت نہیں کہ شہباز کو پکڑے اور پوچھے کہ وہ مفرور کہاں ہے۔،،

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More