شہباز گل کی گرفتاری کا طریقہ کار صریحاً غنڈہ گردی اور فسطائیت ہے، فیاض الحسن چوہان

ترجمان وزیر اعلٰی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز گِل نے اگر کوئی جرم کیا تھا تو پہلے ایف آئی آر کاٹی جاتی، دیگر قانونی تقاضے پورے کیے جاتے، وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے! ایسی کاروائیاں ملک میں سیاسی عدم استحکام کو تقویت دیں گی۔

ترجمان وزیر اعلٰی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے شہباز گِل کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ،شہباز گِل کی اس انداز میں گرفتاری صریحاً غنڈہ گردی اور فسطائیت ہے۔ وفاقی حکومت نے گرفتاری کے لیے قانونی عمل کو پسِ پشت ڈال کر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے۔

فیاض چوہان نے کہا کہ عمران خان اور پاکستان تحریکِ انصاف چھبیس سال سے ایسے فاشسٹ اقدامات کا مقابلہ کرتی آئی ہے۔ وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے! ایسی کارروائیاں ملک میں سیاسی عدم استحکام کو تقویت دیں گی۔ عوام کا شدید ردعمل آیا تو پی ڈی ایم ٹولے کے لیے سنبھالنا مشکل ہو جائے گا۔ عمران خان، پی ٹی آئی قائدین اور کارکنان کو ایسے اقدامات سے دبانا ناممکن ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More