مریم نواز نے گانا بھی گایا تو وہ بھی چوری والا،فیاض الحسن چوہان

سیالکوٹ: وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ ہمارے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے،ایف اے ٹی ایف کو بنیادی دھچکہ لگا،مریم نواز نے گانا بھی گایا تو وہ بھی چوری والا تھا ۔

وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند ماہ قبل وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیالکوٹ جیل کا دورہ کیا تھا آج وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے کئے گے وعدے وفا کرنے آیا ہوں۔

وزیر جیل خانہ جات کا کہنا تھا کہ سانحہ سیالکوٹ ہمارے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے سیالکوٹ سمیت پورے پاکستان کے امیج کو نقصان پہنچا ہے بلکہ ایف اے ٹی ایف میں ہم نے بہت محنت کی اسے بھی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا ملک عدنان ہی پاکستان میں اسلام کا اصل چہرہ ہے ہمیں حیوانیت انتہا پسندی کی نفی کرنی ہوگی۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ آل شریف نے گانا بھی گایا تو چوری والا آپ کو چاہیئے تھا آپ پاکستان کا گانا گاتے مودی کے یار مودی کا ہی گانا گائیں گے۔ انہوں نے کہا 1500 ریال کا ملازم صفدر بھی کونے میں بیٹھا مشکور تھا کہ شادی پر بلالیا۔ ایک سوال کے جواب میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کو چاہیئے اب خاموش ہو جائیں۔ مولانا فضل الرحمان کو نوٹوں کا جلوہ اور خلوہ پسند ہے اگلے دیڑھ سال میں ہم تمام میگا پروجیکٹ مکمل کریں گے 15 انڈسٹریل زون مکمل کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More