پاکستان جلد گرے لسٹ سے باہر ہوگا، فیاض الحسن چوہان

راولپنڈی :چئیرمین پاکستان تحریک انصاف کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پاکستان ن لیگ کی پالیسیوں کے باعث انکے دور میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں گیا ، 29 سے 30 شقیں تھیں،عمران خان کے دور میں ان شقوں پر ہم نے کام کیا اور برلن میں جاری اجلاس کے بعد پاکستان جلد گرے لسٹ سےباہر ہوگا۔پنجاب میں آئین شریفیہ کے غیر آئینی اقدامات کی وجہ سے صورتحال پر سپریم کورٹ نوٹس لے لاہور ہائیکورٹ ہماری کوئی بات سننے کو تیار نہیں۔

راولپنڈی میں میڈیا بریفنگ کے، دوران فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستان فیٹف گرے لسٹ میں ن لیگ کے باعث گیا پی ٹی آئی حکومت نے 29 سے 30 شقیں پر بھرپور کام کیاایف اے ٹی ایف کے بارے میں آج برلن میں اجلاس جاری ہے اور اب مریم اورنگزیب اور حنا ربانی کھر اس سب کا کریڈٹ اپنی اپنی قیادت کو دینے میں مصروف ہیں اسکی مثال شازیہ خشک کے گانے کی طرح ہے جس کے پیچھے ہمجولیاں “”آہو نی آہو” کا راگ الاپ رہی ہوتی ہیں ،فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میں عمران خان کا مشکور ہوں کہ انھوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے میڈیا ایڈوائزر کی ذمہ داری دی میں اسے بخوبی پورا کروں گا چوہان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کی موجودہ صورتحال اور ن لیگ کی نازی سوچ بے نقاب کرو گا صوبہ پنجاب اس وقت مخدوش حالات کا شکار ہے، پنجاب میں آئین شریفیہ چل رہا ہے جیسا وہ چاہتے ہیں خواہش پوری ہوتی ہے،ان لوگوں کو پنجاب اور وفاق میں ہر طرح کی سپورٹ نظر آرہی ہے۔ نکمے نا اہل وزیر اعلیٰ کے حلف سے لے کر بجٹ اجلاس جس طرح چلایا جا رہا ہے اس کی مثال نہیں اندرونی و بیرونی سب ان لوگوں کی مدد نظر آرہی ہے،بجٹ اجلاس پر ہم نے صرف ایک ہی نقطہ سامنے رکھاتھا۔

پنجاب اسمبلی میں پہلی بار پولیس داخل ہوئی پولیس اہلکار اسمبلی میں دندناتے پھرتے رہے، ارکان اسمبلی موت حیات کی کشمکش میں ڈالا، لانگ مارچ سے قبل ایسا کوئی ممبر اسمبلی نہ تھا ہمارا جس کے گھر چھاپہ نہیں پڑا، آئین و قانون کے تحت جو ممبران اسمبلی کی دھجیاں اڑائی گئ،الیکشن کمیشن بھی چیزیں دبا کر بیٹھا ہے۔ سپریم کورٹ پنجاب کے حالات کو دیکھے،پرویز الہی کے خلاف معاملہ کو دیکھے ہماری حکومت میں زراعت ، برآمدات سمیت تمام انڈیکیٹر اچھے جارہے تھے ۔

نیشل سیکیورٹی کونسل کی دو میٹنگ ہوئی ان میں مانا گیا کہ مداخلت ہویی.کچھ ماہ میں باتیں ٹھنڈی ہوئی تھی،ترجمان آئی ایس پی آر نے دوبارہ یہ بات کیوں کی؟؟ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہمار موقف ہے کہ سازش ہوئی عوام کے ساتھ ہوئی ۔مہنگائی کو دیکھ لیں کھانے کی چیزیں مہنگی ہوگئ ہیں،عوام کی زندگی تباہ ہوگئ،عوام کے ساتھ یہ سازش کیوں ہوئی؟ سازش جو بھی ہوئی دنیا بھر کے سامنے ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More