ووٹنگ والے دن آٹھ سے بارہ ن لیگی اراکین قومی اسمبلی سے غائب ہوں گے،فیاض الحسن

صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے بتانا ہے کہ منحرف ارکین تریسٹھ اے کے تحت پانچ، دس سال یا تاحیات نااہل ہو گا ۔انہوں نے دعویٰ کیا تحریک عدم اعتماد کے روز ن لیگ کے دس سے پندرہ ارکان اسمبلی غیر حاضر رہیں گے۔

ڈی جی پی آر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیاکہا کہ ن لیگ والے اپنے ایک پاو گوشت کی خاطر منحرف اراکین کی پوری بھینس ذبح کروانا چاہتے ہیں۔ہماری پارلیمانی پارٹی کے ننانوے فیصد لوگ پرویزالٰہی کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے تیار ہیں اگلے 24 گھنٹے میں باقی اراکین بھی مان جائیں گے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پرانی سب باتوں کو بھلا کر منحرف اراکین واپس آ جائیں،اگر کوئی سوچتا ہے کہ ن لیگ کا ٹکٹ لے کر کامیاب ہو گا تو یہ انکی خام خیالی ہے۔ووٹنگ والے دن آٹھ سے بارہ ن لیگی اراکین ،قومی اسمبلی سے غائب ہوں گے۔وزیر جیل خانہ جات پنجاب کا کہنا تھا سیاسی حکمت عملی کے تحت عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کرنے میں تاخیر کی گئی ہے،اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم مناسبت وقت پر کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More