ن لیگ ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے، جس کا جاوید لطیف کھلا اعتراف جرم کرچکے ہیں۔

ایک ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا جاوید لطیف کے اس کھلے اعتراف جرم کے بعد کہ عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے مسلم لیگ ن ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے،اصولی طور پر الیکشن کمیشن کو مسلم لیگ نون کو نوٹس جاری اور وضاحت طلب کرنی چاہئیے۔یاد رہے کہ جاوید لطیف نے نجی ٹی کے پروگرام میں ہارس ٹریڈنگ کا اعتراف کیاتھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More