اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے کہاہےکہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے نے پنجاب میں سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔حمزہ کی حکومت برقرار نہیں رہی لیکن جو حل دیا گیا ہے اس کے نتیجے میں بحران ختم نہیں ہو گا.
پنجاب میں حمزہ شہباز کے بطور وزیر اعلیٰ انتخاب کو کالعدم قرار دینے کے عدالتی فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے نے صوبے میں جاری سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا ہے، حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہی لیکن جو حل دیا گیا ہے اس کے نتیجے میں بحران ختم نہیں ہوگا۔ ہائیکورٹ کے فیصلے میں خامیوں کو لے کرسپریم کورٹ سے رجوع کریں گے.