فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری نے غیر مناسب الفاظ کے استعمال پر الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی۔ الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کو جواب کے لیے آخری موقع دے دیا جواب نہ آنے پر تین دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن میں وفاقی وزیر فواد چوہدری اور اعظم سواتی نوٹس کیسز کی سماعت ہوئی۔ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوکر معافی مانگ لی بولے میں کاغذی کاروائی میں نہیں پڑھنا چاہتا، استدعا ہے کہ نوٹس واپس لیا جائے الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو تحریری معذرت طور پر پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

سینیٹر اعظم سواتی اور ان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے جس پر الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ اگلی سماعت پر اعظم سواتی کا جواب نہ آنے کی صورت میں فرد جرم عائد کردینگے۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری بولے انفرادی حیثیت سے الیکشن کمیشن اور اداروں کا احترام کرتا ہوں امید ہے الیکشن کمیشن میرے مؤقف کو مثبت انداز میں لے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے عدلیہ کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے۔ ماضی میں بھی جب سپریم کورٹ نے نواز شریف کو طلب کیا تو ن لیگ نے سپریم کورٹ پر حملہ کر دیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More