اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے کسی بھی سطح پر امریکی حکومت کے کسی بھی نمائندے سے رابطہ نہیں کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فواد چودھری نے کہا ہے کہ خواجہ آصف عادتاْ جھوٹ بولتے ہیں، عمران خان نے امریکہ سے متعلق پالیسی کل جلسے میں بیان کی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ماضی قریب کے حادثے کی وجہ سےخواجہ آصف نفسیاتی مریض بن چکے ہیں اور انھیں علاج کی ضرورت ہے۔