کالعدم تحریک لبیک کو بھارت سے مدد فراہم کی جارہی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے القاعدہ کو شکست دے دی تو کالعدم تحریک لبیک پاکستان کیا چیز ہے۔

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ عسکریت پسند پارٹی کے طور پر برتاؤ کیا جائے گا۔ کالعدم ٹی ایل پی مذہبی جماعت نے بلکہ ایک عسکریت پسند گروپ ہے۔کسی مائی کے لعل کی جرات نہیں کہ ریاست کو بلیک میل کرسکے ۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ایل پی مذہبی جماعت نے بلکہ ایک عسکریت پسند گروپ ہے۔اسے دھرنے دینے کی عادت ہو چکی ہے۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ سڑکیں بند کرتے رہیں اور ریاست برداشت کرتی رہے۔پاکستان نے القاعدہ کو شکست دے دی تو کالعدم ٹی ایل پی کیا چیز ہے۔

کالعد م ٹی ایل پی کو بھارت سے سوشل میڈیا کے ذریعے مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ اس تنظیم کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ کوئی بھی پاکستان کوکمزورسمجھنے کی غلطی نہ کرے۔ ٹی ایل پی کا سوشل میڈیا ونگ جعلی خبریں پھیلا رہا ہے۔ جعلی خبریں پھیلانے والے ہوش کے ناخن لیں۔

آج واضح فیصلہ کیا گیا ہے کسی کوریاست کی رٹ کوچیلنج نہیں کرنے دیا جائے گا۔ کسی بھی شخص کوبندوق کے زورپربات منوانے کا حق نہیں دے سکتے۔ یہ کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کرسڑکوں پرنکل آتے ہیں۔ حکومت نے کالعدم تنظیم سے عسکری تنظیم کی طرح نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More