فواد چوہدری نے وزیراعظم کے دورہ چین کامیاب ترین قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الحمد اللہ وزیر اعظم کا دورہ چین کامیاب رہا ہے، اس کے نتائج ظاہر ہوں گے کہ کوئی بھی سازش عمران خان کے خلاف کامیاب نہیں ہوگی۔

چین سے وطن واپس پہنچنے پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ دورہ چین میں 21 شعبوں پر بات ہوئی ہے۔ ایک ملین چاول اورسیمنٹ برآمدات بڑھانے پر بات چیت کی گئی ہے جس سے پاکستان کی چین کو برآمدات میں ایک ارب ڈالر کا فروغ ملے گا۔

فواد چوہدری نے کہاکہ کورونا کے خاتمے کے بعد صدر شی جن پنگ بھی پاکستان آئیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اب ہم ونٹر سپورٹس کے حوالے سے ایک فریم ورک لے کر آرہے ہیں،

اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو اونٹ اور گھوڑے فراہم کرنے کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ بلاول صاحب لانگ میں جتنے الفاظ ہیں، آپ کے پاس اتنے لوگ بھی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر پر کرمنلز نے آپس میں یکجہتی دکھائی، جیالوں اور متوالوں کی ملاقات چوریوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش تھی۔ یہ اپنی چوریوں پر پردہ ڈالنے کی ملاقات ہے اور یہ اب علاقائی جماعتیں بن چکی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More