فواد چوہدری نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ کو جعلی قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے حوالے سے دلچسپ میڈیکل رپورٹ ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی ہے۔ اس طرح کی جعلی میڈیکل رپورٹس کا مقصد پاکستان کے عدالتی نظام اور قوانین کا مذاق اڑانے کے علاوہ کچھ نہیں۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی عدالت میں جمع کروائی گئی میڈیکل رپورٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف کی جانب سے امریکہ میں بیٹھے ہوئے اپنے ذاتی معالج سے جعلی میڈیکل رپورٹس تیار کروا کر پاکستان بھجوانا دراصل پاکستانی قانون کے نظام کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جعلی رپورٹیں بھجوانے سے نواز شریف کا مقصد پورا نہیں ہوگا۔ امید کرتے ہیں عدلیہ ایسی جعلی رپورٹس کا سختی سے نوٹس لے گی اور ملک کا وقار بحال کرے گی ۔ نوازشریف کے پاس آسان راستہ یہی ہے کہ وہ پاکستان کے عوام کا پیسہ واپس کریں اور پھر اس کے بعد وہ لندن میں رہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More