فواد چوہدری نے انکوائری کمیشن کے اعلان کو مسترد کردیا

اسلام آباد: تحریک انصاف نے غیرملکی مراسلے پر حکومت کے کمیشن قائم کرنے کی تجویز مسترد کردی اور تحقیقات کیلئے آزاد جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے فرخ حبیب کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں غیرملکی مراسلے پر حکومت کے کمیشن قائم کرنے کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہی کمیشن تسلیم کیا جائے گا جو آزاد عدلیہ کے ماتحت ہو اور اس کی کھلی سماعت ہو۔

پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے وزیراعظم اور ان کی کابینہ کو نہ گھبرانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ مریم اورنگزیب پریس کانفرنس کرتے ہوئے بہت گھبرائی ہوئی تھیں ۔ آپ اتنے غصے میں کیوں ہوتی ہیں؟ ۔ آپ کے گھبرانے کا وقت کل کے جلسے کے بعد شروع ہوگا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کو عمران خان کے خلاف کچھ مل نہیں رہا۔ اگر فرح خان نے کرپشن کی ہے تو اس پر کیسز کیوں نہیں بنائے جارہے؟۔

فرخ حبیب نے کہا کہ کل الیکشن کمیشن میں اہم سماعت ہے۔ الیکشن کمیشن آرٹیکل 63 اے پر عمل در آمد کرے۔ الیکشن کمیشن ایک ماہ میں فیصلے کا پابند ہے لیکن الیکشن کمیشن فیصلے میں تاخیر کر رہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More