فواد چوہدری کی سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے پر مبارکباد

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ‏میں قیادت کا انحطاط ہے۔ تمام سیاسی بونے پی ڈی ایم میں جمع ہیں۔اپوزیشن تین سال سے ہمیں نکالنے کے لیے زور لگارہی ہے ان سے صرف اتنا کہتا ہوں تھکے ہوئے پہلوانوں کاکام نہیں ہے ۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پوری کوشش کی انتخابی ‏اصلاحات پر اپوزیشن سےاتفاق رائے ہو جائے لیکن بدقسمتی سے اپوزیشن کا رویہ منفی رہا۔ نوازشریف اینڈ ‏کمپنی نے کرکٹ بھی اپنے امپائرز کے بغیر نہیں کھیلی۔مارشل لاکی گود میں پرورش پانے والوں کی سیاست ہمیشہ ‏دوسروں کے کندھوں پر رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن مایوسی کےعالم ‏میں ہے ان کی مایوسی میں مزیداضافہ ہوگا۔ آزادانہ اور شفاف انتخابات کے لیے جو ریت رکھی ہے اس سے فائدہ ہوگا۔سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل ‏منظور ہونے پر عوام اور اوورسیزپاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہیں۔

فوادچوہدری نے کہا کہ آج ایک بار پھر ثابت ہوگیا پی ٹی آئی ملک کی بڑی جماعت ہے۔ تحریک عدم اعتماد لانے کی کوشش کرنے والوں کی آج آنکھیں کھل جانی چاہیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More