دو دن میں اتنی گاڑیاں آگئیں کہ سنبھالنا مشکل ہو گیا، فواد چوہدری کا اعتراف

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہناہے کہ مری میں برف باری کا کئی سالوں کا ریکارڈ ٹوٹا ہے۔ ایک ہفتے سے انتظامیہ گاڑیوں کو نہ آنے کا کہہ رہی تھی۔ اڑتالیس گھنٹوں میں اتنی زیادہ گاڑیاں آگئیں کہ سنبھالنا مشکل ہو گیا ۔

مری میں سیاحوں کی سردی کی شدت سے ہلاکتوں نے حکومت کو جھنجھور کر رکھ دیا ہے ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم نے انتظامیہ پر بھی ایکشن لیا ہے ۔ پاکستان میں ایسا پہلے کچھ ہوا نہیں ہے اس واقعہ سے سبق سیکھیں گے۔ سیاحت کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اڑتالیس گھنٹوں میں لاکھوں لوگ وہاں چلے جائیں۔

فوادچوہدری نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو کہیں گے ابھی صبر کریں اور جو جھوٹی ضمانت دی ہے اس پر جیل جائیں ۔شہباز شریف اگلی بار وزیر اعظم تو دور ممبر اسمبلی بھی نہیں بن سکتے۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ لوکل گورنمٹ الیکشن میں مکمل تیاری کے ساتھ جائیں گے ۔ویلج اور نیبر ہڈ کونسل میں صوبائی سطح پر بننے والی کمیٹی ٹکٹ دے گی ۔جہانگیر ترین کے بیان کو سیاسی قرار دیتے ہوئے کہا ایسے بیان آتے رہتے ہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ اومی کرون کے حوالے سے مل کر فیصلہ کیا ہے حالات زیادہ خراب نہ ہوئے تو تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے ۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے جوان اپنے علاقوں میں مدد کر رہے ہیں جو ہماری قومی ہیرو ہیں ۔مشکل وقت میں ہمارے نوجوان پیش پیش ہوں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More