فواد چوہدری کو بھی مہنگائی کا احساس ہونے لگا

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما سابق وفا قی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے ملک میں مہنگائی کی شرح تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز عملی طور پر بند ہیں۔ ایندھن کی قیمتوں پر حکومتی پالیسی واضع نہیں ہے ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ معیشت عملی طور پر بغیر ڈرائیور کے چل رہی ہے ۔ عارضی حکومت صرف دن گزار رہی ہے ۔سعودیہ اور ابوظہبی سے پیسوں کی امید پوری نہیں ہوئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More