کسی نے عمران خان سے استعفیٰ مانگا نہ وہ دیں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان ملک اور قوم کے لیے لڑیں گے۔ کسی نے وزیر اعظم عمران خان سے استعفیٰ مانگا نہ ہی وہ دیں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی کابینہ اجلاس میں خط رکھا گیا تھا۔ خط کے مندرجات صحافیوں کے ساتھ شیئر کیے گئے ہیں۔ خط کو پارلیمان میں ان کیمرہ اجلاس میں لائیں گے۔ خط کل پارلیمان میں رکھیں گے۔ عمران خان ملک اور قوم کے لیے لڑیں گے۔ کسی نے استعفیٰ مانگا اور نہ ہی وہ دیں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کی خود مختاری کے لیے لڑے گا۔ آگے جو ایونٹس ہوں گے اس میں اسی کا نقصان ہو گا جو سندھ ہاؤس میں بیٹھیں گے۔ جب گیم پلٹے گی تو سارے دیکھیں گے۔ اس وقت صورتحال 1992ء کے ورلڈ کپ جیسی ہے۔ لگ رہا ہے کہ ہم پیچھے ہیں لیکن ہم پیچھے نہیں ہیں۔

وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بیرونی طاقتوں نے ہمیشہ ملکی معاملات میں مداخلت کی کوشش کی۔ خط میں تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی۔

فرخ حبیب نے کہا کہ ایسی دھمکی کسی اورملک کونہیں دی گئی۔ کوئی بیرونی طاقت کسی آزاد ملک کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتی۔ کابینہ ارکان نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتمادکااظہار کیا۔ کابینہ ارکان نے خط کو قومی سلامتی کمیٹی میں لانے کی تجویز دی۔ خط کی تفصیلات شیئر کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیرخارجہ کی واپسی پر ہوگا۔

وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ ملک کے اندر کچھ عناصر بیرونی سازش کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔ بیرونی سازش میں ملوث کٹھ پتلیوں کو قوم جان چکی ہے۔ بیرونی سازش کا حصہ بننے والوں کو قوم کو جواب دینا پڑے گا۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف متحد ٹولہ ہمیشہ بیرونی آقاؤں کو خوش کرتا رہا۔ عمران خان نے ملک کی آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی۔ عمران خان آزاد خارجہ پالیسی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ عمران خان نے ہمیشہ ملک کے مفاد کو مقدم رکھا۔ عمران خان نے اسلاموفوبیا اور ناموس رسالت ﷺ کا مقدمہ لڑا۔ عمرا ن خان نے کبھی قومی غیرت پر آنچ نہیں آنے دی۔

فرخ حبیب نے کہاکہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ عمرا ن خان ہمیشہ آخری گیندتک مقابلہ کرتے ہیں۔ قوم کے سامنے سچ رکھنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ اقتدار عمران خان کی مجبوری نہیں۔ انہوں نے ہمیشہ اقدار کی سیاست کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More